200 ہاؤسنگ سوسائٹیز غیر قانونی قرار

Nov 25, 2022 | 17:14:PM
200 ہاؤسنگ سوسائٹیز غیر قانونی قرار
کیپشن: ہاؤسنگ سوسائٹیز
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے)  کا  غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 200 کے قریب رہائشی سکیموں کی نشاندہی کرتے ہوئے غیر قانونی قرار دے دیا۔

یم ڈی اے کے بیان کے مطابق یہ ہاؤسنگ سوسائٹیز غیر قانونی ہیں اور شہریوں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی محنت سے کمائی گئی رقم ان رہائشی سکیموں میں نہ لگائیں۔

کاہکشاں سٹی (المصطفیٰ ٹاؤن)، حیات ولیج، گرین ایونیو، میاں سٹی فیز-II، گلبرگ ٹاؤن فیز-II ہاؤسنگ سکیم، الحرام سٹی، رحمان ٹاؤن، الرحمان گارڈن، سعد ولیج، اور ایمبیسیڈر ہومز غیر قانونی قرار دے دئے گئے ہیں۔گلشن رحمان ہاؤسنگ سکیم، المکہ ٹاؤن، میاں سٹی فیز ون، ماڈل ٹاؤن، مدنی لینڈ، بسم اللہ سٹی، میو ٹاؤن، عبداللہ ایونیو، سیٹلائٹ ہومز، نیاز ہومز اور ڈائمنڈ ہومز کو بھی غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔

گرین فورٹ ولاز، نیو زین ٹاؤن، ڈریم لینڈ، نواب کالونی، منصور ولاز، آشیانہ ٹاؤن، چاند ولیج، عمر ٹاؤن، میٹرو ہومز، خار ہومز، شاہ ٹاؤن فیز ٹو، اور لگژری ہومز کو بھی غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔