گھی کی قلت:مرغی سستی 

Nov 25, 2020 | 11:38:AM
گھی کی قلت:مرغی سستی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) شہریوں کو یوٹیلیٹی اسٹورز پر 2 کلو سے زائد گھی نہیں ملے گا جب کہ برائلر مرغی کا گوشت 10 روپے فی کلو سستا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق :لاہور میں یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کا بحران ختم ہوتے ہی گھی کا بحران شدت اختیار کر گیا۔جبکہ عوام یوٹیلٹی اسٹورز کے دھکے کھا کر تنگ  آ چکی ہے ۔اسٹاک محدودہونے کی وجہ سے گھی کا بحران پیدا ہورہا ہے جبکہ گھی کے خریدار زیادہ ہو گئے ہیں۔مزید یہ کہ  یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ نے شہریوں کو 2 کلو سے زائد گھی خریدنے سے منع کر دیا، جبکہ برائلر مرغی کا گوشت جو کہ تین سنچریاں کراس کر چکا تھا 10 روپے فی کلو کی کمی سے سستا ہو گیا ہے،لیکن فارمی انڈے 1 روپیہ اضافے کے بعد 173 روپے فی درجن ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ،یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کے اسٹاک بہتر ہوئے تو چینی کے خریدار کم ہو گئے۔شہریوں کا کہنا تھا کہ یوٹیلٹی سٹورز پر ملنے والی چینی باریک اور غیر معیاری ہے ۔ جب کہ اس میں مٹھاس بھی بہت کم ہے۔بہرحال شہر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی توبحران کم ہوگیا ، لیکن گھی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر سستے گھی کا اسٹاک محدود ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، انھوں نے کہاہے کہ حکومت سستے گھی کی فراہمی یقینی بنائے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ لیکن کسی بھی شہری کو دو پیکٹ سے زیادہ گھی فروخت نہیں کیا جا رہا،  البتہ گھی کی کمی کے باعث گھی کے خریدار بھی زیادہ ہو گئے۔