پی ایس 88 ،ضمنی الیکشن، ایم کیوایم اور  تحریک انصاف  آمنے سامنے

Jan 25, 2021 | 16:38:PM
 پی ایس 88 ،ضمنی الیکشن، ایم کیوایم اور  تحریک انصاف  آمنے سامنے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ایم کیوایم نے ملیر کے حلقہ پی ایس 88 کے ضمنی الیکشن میں اپنا امیدوار دستبردار کرانےسےانکار کردیااورپی ٹی آئی کا مقابلہ کرنے کی ٹھان لی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ملیر کی نشست پر ضمنی انتخاب ہونے والے ہیں اور اس حلقے میں حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم اور تحریک انصاف ایک دوسرے کےآمنےسامنے ہوگئے۔ ایم کیوایم نے پی ایس 88 ملیر کی نشست پر پی ٹی آئی کے مدمقابل الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا  اور ایم کیوایم ملیر ضمنی الیکشن میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز آج سے کررہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے ایم کیوایم سےملیر کے ضمنی انتخابات میں اپنے امیدوار کو دستبردار کرانے کی درخواست کی تھی تاہم ایم کیوایم نے ضمنی الیکشن میں اپنا امیدوار دستبردار کرانےسےانکار کرتے ہوئے مؤقف پیش کیا ہے کہ ہمارا اتحاد مرکز میں ہے امیدوار دستبردار نہیں کرائیں گے اور پی ٹی آئی نے بھی ہمارے مدمقابل کراچی ضمنی الیکشن میں امیدوار کھڑا کیا تھا۔

  واضح رہے کہ پی ایس 88 ملیر کی نشست پر ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ 16 فروری کو ہوگی اور اس نشست پر پیپلزپارٹی کےمحمد یوسف، ایم کیوایم کے ساجد احمد اور پی ٹی آئی کے جان شیر جونیجو امیدوار ہیں تاہم اس حلقے میں پی ٹی آئی ایم کیوایم کے الگ الگ امیدواروں سے پیپلزپارٹی کی پوزیشن مستحکم ہے۔