گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے خوشخبری ،آج رات گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی 

May 24, 2024 | 19:24:PM
گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے خوشخبری ،آج رات گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)ملک بھر میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا سسلسلہ جاری ہے ایسے میں محکمہ موسمیات نے شہریوں کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی نوید سنائی ہے ۔

محکمہ موسمیات نے آج رات  ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے جبکہ شمال مشرقی پنجاب، با لائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیراور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے جبکہ 

ہفتہ(کل )  صبح کے موسم کی صورتحال کے بارے میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم شدید گرم رہے گا،اس دوران درجہ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے ،خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم شدیدگرم رہے گا، اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان تاہم چترال، دیراور کوہستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

پنجاب ، سندھ  اور بلوچستان  کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم شدیدگرم رہنے کا امکان ہے،پنجاب میں درجہ حرارت معمول سے 6 سے8ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے،مری ،گلیات اور گردو نواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے،بلوچستان کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے، سندھ کی ساحلی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، بالائی اضلاع میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے ۔ 

علاوہ ازیں کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی آبر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ  چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں حالیہ ہیٹ ویو کی شدید لہر 27 مئی تک جاری رہنے کا امکان