تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے بڑی خوشخبری سنا دی

Jun 01, 2024 | 19:21:PM
تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے بڑی خوشخبری سنا دی
کیپشن: گرج چمک کے ساتھ بارش، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ آج رات  ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان  ہے ۔ تاہم گلگت بلتستان، شمال مشرقی/وسطی پنجاب، شمالی بلوچستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بعداز دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے،ادھرخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کے ساتھ آندھی /جھکڑ چلنے کا امکان ہے ۔ تاہم کوہستان، سوات، مالاکنڈ، بالاکوٹ اور گردونواح میں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کے ساتھ گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ہے ۔مری، گلیات اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ دن کے اوقات میں گرم رہے گا۔  بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شد ید گرم رہنے کے علاوہ گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان۔تاہم بارکھان، موسیٰ خیل اورکوہلو میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔   

رپورٹ کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شد ید گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔ اس دوران بالائی اضلاع میں آندھی /جھکڑ چلنے کا امکان ہے ۔ تاہم کراچی اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش/ بونداباندی ہوسکتی ہے۔ادھر کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت، سبی48، جیکب آباد، لسبیلہ، اوکاڑہ، پسنی47، بھکر، خیرپور، نورپور تھل، قصور، ڈی آئی خان، فیصل آباد، گوجرنوالہ، جھنگ، منڈی بہاؤلدین، موہنجوداڑواور سرگودھا میں 46 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور کشی حادثہ  بچوں سمیت20 افراد  جاں بحق