پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے جلسے کہاں ہوں گے ؟؟انتظامیہ نے فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف اور جے یو آئی کے جلسے کہاں ہوں گے? اسلام آباد انتظامیہ نے فیصلہ کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے جمعیت علماءاسلام کو جلسے کی اجازت دے دی۔ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے جے یو آئی کو 25 مارچ کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ہے تاہم جے یو آئی نے جلسہ 26 مارچ کو کرنے کی استدعا کی ہے۔جے یو آئی کو ایچ ایٹ میں جلسے کی اجازت دی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے جے یو آئی کو دوبارہ درخواست جمع کرانے اور جلسے کے ایس او پیز فالو کرنے کی بھی ہدایات جاری کردی ہیں ۔انتظامیہ کہا کہ سری نگر ہائی وے کو کسی صورت بند نہیں کیا جائے گا، سرکاری اور نجی املاک کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچایا جائے گا جب کہ جلسے کے دوران ٹریفک کی روانی کسی صورت متاثر نہ ہو۔ایس او پیز کے مطابق کوئی ڈنڈا بردار شخص جلسہ گاہ میں نہیں آئےگا۔دوسری جانب تحریک انصاف کو پریڈ گراؤنڈمیں جلسہ کرنے کی اجازت ملی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا ڈنڈا بردار ٹائیگر فورس بنانا قابل افسوس ہے ، سپریم کورٹ