ناقابل ضمانت جرائم میں ملوث ملزموں کو رہائی دینے پر15 ایس ایچ اوز ریکارڈ سمیت طلب

Jun 24, 2021 | 20:47:PM
ناقابل ضمانت جرائم میں ملوث ملزموں کو رہائی دینے پر15 ایس ایچ اوز ریکارڈ سمیت طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایس ایچ اوزنے تھانوں میں اپنی عدالتیں لگا لیں،ناقابل ضمانت جرائم میں بھی ملزموں کو رہائی دینے لگے،سیشن جج نے کینٹ کی حدود کے پندرہ ایس ایچ اوز کو 30جون کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سیشن جج لاہور سجاد حسین سندھڑکی عدالت میں بابر علی ایڈووکیٹ نے درخواست دی کہ کینٹ کے پندرہ تھانوں کے ایس ایچ اوز نے تھانوں کے اندر عدالتیں لگا رکھی ہیں ،ناقابل ضمانت جرائم پر بھی ایس ایچ اوز ملزمان کی ضمانتیں لے کر چھوڑ رہے ہیں۔ 
درخواست میں مزید کہاگیاہے کہ ملزموں کی درخواست ضمانت پر باقاعدہ مجسٹریٹ دستخط کرتا ہے،عدالت میں تھانوں کی فہرست بھی پیش کی گئی۔درخواست گزار کاکہناتھا کہ ان میں ایس ایچ او تھانہ سول لائن، مناواں،باٹا پور،ہڈیارہ،مغلپورہ، باغبانپورہ،شمالی چھاؤنی، شالیمار، ڈیفنس اے ، ڈیفنس بی،ہیئر،برکی، مصطفی آباد، ہربنس پورہ اورتھانہ گجرپورہ شامل ہیں۔ سیشن جج نے ان ایس ایچ اوز اور جوڈیشل مجسٹریٹس کو30 جون کوطلب کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  وومن کمیشن چیئرپرسن کی عدم تقرری کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر