سانحہ بارکھان ، مری قومی اتحاد نے دھرنا ختم کر دیا

Feb 24, 2023 | 21:06:PM
سانحہ بارکھان ، مری قومی اتحاد نے دھرنا ختم کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )سانحہ بارکھان کے  ورثاء میتوں کو لے کر تدفین کیلئے روانہ ہو گئے ہیں ، جبکہ ایس پی بارکھان کو معطل کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مری قومی اتحاد کی جانب سے دھرنا ختم کردیا گیا ہے  اور ایس پی بارکھان  نور محمد بڑیچ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ،نور محمد بڑیچ کو سینٹرل پولیس آفس بلوچستان کوئٹہ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

سنٹرل پولیس آفس بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نجیب اللہ پندرانی کو ایس پی بارکھان تعینات کیا گیا ہے ، اس سے قبل چنگیز مری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ تھا کہ ریڈزون میں موجود لاشوں کو تدفین کرنے نہیں دینگے، اگر لاشوں کو تدفین کرنے دیاگیاتو ہمارے مطالبات منظور نہیں ہونگے۔

چنگیز مری نے مطالبہ کیا کہ ایف آئی آر میں سردار کھیتران کو بھی نامز کیا جائے، غریب مری نوجوانوں کو قتل کیا گیا، خان محمد مری سردار کھیتران کے گھر میں ملازم تھا، مری سمیت تمام قبائل سے خاتون نے قران پاک اٹھاکر اپیل کی ، ان کا مزید کہنا تھا کہ تینوں افراد کے قتل کا ایف آئی آر سردار کھیتران کیخلاف کاٹی جائے، جبکہ ہمارے بڑے بھی سردار کھیتران کومحفوظ راستہ دےرہے ہیں۔