بھارت: کورونا وارڈ میں آتشزدگی سے 14 مریض چل بسے

Apr 24, 2021 | 00:14:AM
بھارت: کورونا وارڈ میں آتشزدگی سے 14 مریض چل بسے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارت کی ریاست مہاراشٹرا میں ایک ہسپتال میں قائم کورونا وائرس کے وارڈ میں آگ لگنے سے مزید 14 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔
واضح رہے کہ 2 روزقبل ہی ریاست مہاراشٹرکے ذاکرحسین ہسپتال میں آکسیجن سلنڈرلیک ہونے کی وجہ سے کورونا وارڈ کو آکسیجن گیس کی سپلائی متاثرہوگئی جس کے نتیجے میں 24 مریض دم توڑ گئے تھے۔
بھارتی میڈیا این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہرممبئی کے ہسپتال کے کورونا وارڈ میں آگ لگ گئی جس کے باعث کورونا وبا کے 14مریض جان کی بازی ہارگئے جبکہ متعدد مریض زخمی بھی ہوئے جنہیں دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
ہسپتال کے سی ای اوکا کہنا ہے کہ جس وقت ہسپتال میں آگ لگی اس وقت 90 مریض زیرعلاج تھے۔ سی ای او نے میڈیا کی جانب سے ڈاکٹرنہ ہونے کے اس الزام کو بھی مسترد کردیا کہ حادثہ کے وقت ڈاکٹرزبھی موجود تھے جب کہ ہسپتال آگ سے بچنے کے تمام اقدامات پرعمل پیرا ہے۔
دوسری طرف بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔


مزید برآں نئی دہلی میں کورونا وائرس کی نئی لہر کی وجہ سے نظام صحت بری طرح ٹھپ ہو گیا ہے اور بڑھتے ہوئے مریضوں کی تعداد کے پیش نظر شہر کے متعدد ہسپتالوں نے آکسیجن فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
نئی لہر کے دوران تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ وائرس کی نئی طرز کے ساتھ ساتھ حکومت کی جانب سے کمبھ کے میلے سمیت بڑے عوامی اجتماعات کی اجازت دینے کو قرار دیا جا رہا ہے۔ بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 30 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ دو ہزار افراد ہلاک ہو گئے۔