چڑیا گھر انتظامیہ رقم ادا کرے۔۔۔۔ٹھیکیدار کا جانوروں سے انوکھا انتقال

Nov 23, 2021 | 09:28:AM
ٹھیکیدار نے جانوروں کی خوراک بند کر دی
کیپشن: فاقہ کشی میں مبتلا جانور، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے چڑیا گھر کی انتظامیہ نے رقم ادا نہ کرنے پر ٹھیکیدار نے جانوروں کی خوراک بند، جانور کمزور ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق ٹھیکیدار کی جانوروں کی خوراک بند کرنے اور مناسب غذا نہ ملنے کے باعث شیر ،بندر سمیت کئی جانور لاغر ہوگئےجبکہ ٹھیکیدار کا کہنا ہے کہ اسے چڑیا گھر انتظامیہ کی جانب سے چار ماہ سے رقم کی ادائیگی نہیں کی گئی اس لیےجانوروں کا کھانا بند کردیا ہے ۔

دوسری جانب ڈائریکٹر چڑیا گھر خالدہاشمی کا دعویٰ ہے کہ جانوروں کیلئےخوراک موجودہے۔

یہ بھی پڑھیں:      جیت کا جشن ۔ خاتون ٹیچر سے سکول انتظامیہ کا انوکھا انتقام