بالاکوٹ: ریچھ کا حملہ، 3 بچوں کی ماں جاں بحق

May 23, 2024 | 19:41:PM
بالاکوٹ: ریچھ کا حملہ، 3 بچوں کی ماں جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالاکوٹ کے نواحی علاقے میں جنگلی ریچھ نے حملہ کر کے 3 بچوں کی ماں کو مار ڈالا۔

بالاکوٹ کےنواحی علاقے جگن میں ریچھ آبادی میں گھس گیا، ریچھ  نے 3 بچوں کی ماں پر حملہ کر دیا، ریچھ کے حملے سے خاتون شدید زخمی ہو گئی، لواحقین کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کیا گیا، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خاتون جانبر نہ ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیں: ماں کی کمسن بچے کے ہمراہ خودکشی، ویڈیو بھی منظرِ عام پر آ گئی

لواحقین کا مزید کہنا ہے کہ علاقے میں ریچھ کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے، جنگلی جانوروں کے حملوں میں انسانی جانوں کا ضیا معمول بن چکا ہے، ہم حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جنگلی جانوروں کو رہائشی علاقوں سے دور رکھنے کے لئے اقدامات کریں اورواضح حکمت عملی بنائی جائے۔