روپے کا زور چلنے لگا، ڈالر کے بعد دیگر کرنسیاں بھی سستی

May 23, 2024 | 17:28:PM
روپے کا زور چلنے لگا، ڈالر کے بعد دیگر کرنسیاں بھی سستی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)معاشی استحکام کیلئے حکومتی اقدامات کا اثر یا کچھ اور  مسلسل دوسرے روز ڈالر سستا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری روز کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر17 پیسے سستا  ہو کر 278.30 روپے پر بند ہوا،اوپن مارکیٹ کی بات کریں تو ڈالر 1 پیسے اضافے سے 279 روپے 55 پیسے کا ہوگیا  ،دیگر کرنسیوں میں یورو 91 پیسے سستاہوکر 301.16 روپے ،برطانوی پاؤنڈ 88 پیسے سستا ہوکر 353.85 روپے ،امارتی درہم ایک پیسے کمی سے 75.94 روپے کا ہوگیا ، سعودی ریال ایک پیسہ بڑھ کر 74.15 روپے کا ہوگیا۔

سٹاک ایکسچینج سے بھی مسلسل ایک ہفتے سے اچھی خبریں آ رہی ہیں،100 انڈیکس 157 پوانٹس اضافے سے 75ہزار 114 کی سطح پر پہنچ چکا ہے،آج کاروبار کے دوران 16 ارب روپے مالیت کے 75 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : عالمی منڈی میں پیٹرول سستا،پاکستان میں قیمت کتنی کم ہونے کا امکان ؟