یکم جون سے پیٹرول 4روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان

May 23, 2024 | 17:37:PM
یکم جون سے پیٹرول 4روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت  میں کمی کے باعث پاکستان میں  بھی پیٹرول کی قیمت میں کمی کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کافیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی  متوقع ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث پٹرول 4 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں ساڑھے 3 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے، نئی قیمتوں کا اعلان 31 مئی کی رات کو کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 15 مئی کو بھی حکومت نے قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے پٹرول 15 روپے 39 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88 پیسے کمی کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری