’سوزوکی ‘کا پاکستان میں نئی گاڑیاں متعارف کرانے کا اعلان

May 23, 2024 | 17:27:PM
’سوزوکی ‘کا پاکستان میں نئی گاڑیاں متعارف کرانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) پاک سوزوکی کمپنی نے پاکستان میں نئی گاڑیاں متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس میں سے زیادہ تر پاکستان میں ہی مینوفیکچر کی جائیں گی جس کے باعث قیمت میں بھی سستی ہوں گی ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صنعت رانا تنویر سے پاک سوزوکی موٹرز کارپوریشن کے وفد نے ملاقات کی ہے ،اس موقع پر رانا تنویر کا کہنا تھا آٹو سیکٹر کو3 دہائیوں سے مراعات یافتہ نظام کے ذریعے سہولت فراہم کی گئی،آٹو سیکٹر کو اب ملک کیلئے برآمدی ریونیو میں نمایاں حصہ ڈالنا چاہیے،حکومت الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی مینوفیکچرنگ کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے،43کمپنیوں کو مقامی مینوفیکچرنگ الیکٹرک وہیکلز کے سرٹیفکیٹ جاری کیے ہیں۔

کمپنیاں پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری میں دلچسپی ظاہر کر رہی ہیں،حکومت پاک سوزوکی موٹرز کے کاروباری آپریشن اور توسیع میں سہولت فراہم کرے گی،وفد نے بتایا پاک سوزوکی بہت جلد نئی گاڑیاں مارکیٹ میں متعارف کرائے گا،پاک سوزوکی موٹرز کارپوریشن کراچی میں بائیو گیس پلانٹ لگانا چاہتی ہے۔