ایک دن کمی کے بعد ڈالر پھر سے مہنگا ، قیمت کہاں تک پہنچ گئی ؟

Feb 23, 2024 | 18:44:PM
ایک دن کمی کے بعد ڈالر پھر سے مہنگا ، قیمت کہاں تک پہنچ گئی ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سیاسی استحکام کے بعد معاشی استحکام  کے دعوے داروں کیلئے حیران کن خبر  سامنے آئی ہے کہ عام انتخابات کے بعد مسلسل مہنگا ہونے والا  ڈالر ایک دن سستا ہونے کے بعد پھر سے مہنگا ہو گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 273 روپے 36 کا ہو گیا، گزشتہ روز ڈالر 273 روپے 33 پیسے پر بند ہوا تھا ، دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کا اختتام  تیزی پر ہوا ہے ، 100 انڈیکس میں 901 پوائنٹس کی زبردست تیزی  دیکھی گئی ، ہنڈرڈ انڈیکس 1.46 فیصد اضافے سے 62 ہزار 815 کی سطح پر بند ہوا، 16 ارب روپے مالیت کے 37.79 کروڑ شئیرز کے سودے کئے گئے ،شئیرز کی قیمت بڑھنے سے مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں 132 ارب  روپے کا اضافے سے 9081 ارب روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب کی پہلی نامزد خاتون وزیر اعلیٰ، وہ باتیں جو آپ نہیں جانتے