انڈر 19 ایشیا کپ ۔۔ پاکستان نے افغان ٹیم کا بھرکس نکال دیا

Dec 23, 2021 | 15:59:PM
انڈر 19ایشیا کپ
کیپشن: انڈر 19ایشیا کپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) انڈر 19 ایشیا کپ ، پاکستان نے افغانستان کی بیٹنگ لائن کو 52 رنز پر ڈھیر کر کے 53 رنز کا ہدف 33 اوورز قبل حاصل کرلیا ۔

 تیسرے میچ میں پاکستان کا مقابلہ افغانستان سے ہوا  ۔ افغانستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 23.1 اوورز میں 52 رنز بنائے ۔ 16.4اوورز میں ہی 53 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل  کرلیا۔

پاکستانی اوپنر عبد البنگال زئی نے 9 رنز بنائے ، ساتھی اوپنر معاذ صداقت 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ، ٹاپ آرڈر ، محمد شہزاد بغیر کوئی سکور بنائے آؤٹ ہوئے ، وکٹ کیپر بلے باز حسیب اللہ خان نے 11،کپتان قاسم اکرم نے صفر ، عرفان خان نے 4،رضوان محمود نے دو سکور بنائے ۔احمد خان بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے ۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹریاسر شاہ پرلڑکی سے زیادتی میں معاونت ،ہراساں کرنے کا الزام ،مقدمہ درج،سنگین انکشافات
افغانستان کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا جو انتہائی غلط ثابت ہوا  ، افغان بلے باز ٹک کر کھیل نہ پائے اور صرف 10 میں سے صرف ایک کھلاڑی دوہرے ہندسے کے سکور میں داخل ہو سکا جبکہ تین کھلاڑی صفر اور تین کھلاڑی 1،1 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

افغانستان کے اوپنر سلمان عربزئی صفر سکور بنا کر رن آؤٹ ہوئے ، کپتان سلمان صافی  چار سکور بنا کراحمد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے ۔ ٹاپ آرڈر بلال سعیدی بغیر کوئی سکور بنائے ذیشان ضمیر کی گیند پر وکٹ کیپر حسیب اللہ خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ، بلے باز اعجاز احمد   احمد زئی ، باولر احمد خان کی گیند پر عرفان خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔

 یہ بھی پڑھیں: وہاب ریاض اور شعیب ملک نے ایک دوسرے کےبھید کھول دیئے
بلے باز اعجاز احمد بغیر کوئی سکور بنائے احمد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے ، وکٹ کیپر بلے باز محمد اسحاق اویس علی کی گیند پر عرفان خان کو کیچ تھما بیٹھے ۔افغانستان کی جانب سے ننگیالیہ خروطے نے اپنی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ 15 رنز بنائے ،  وہ قاسم اکرم کی گیند پر کلین  بولڈ ہوئے ۔  اظہار الحق نوید نے ایک سکور بنایا  اور اویس علی کی گیند پر عرفان خان کو کیچ تھمایا ،نور احمد  بھی 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ، ان کا کیچ علی اسفند کی گیند پر احمد خان نے لیا۔گیارہویں نمبر پر بلے بازی کیلئے آنے والے بلال سمیع ذیشان ضمیر کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے ، انہوں نے ایک رن بنایا جبکہ دسویں نمبر پر کھیلنے والے فیصل خان دو سکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔

پاکستان کی جانب سے احمد خان نے 6 اوورز میں 21 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں ، ذیشان ضمیر نے 5.1 اوورز میں 12 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔ اویس علی نے بھی 7 اوور پھینکے اور 9 رنز دیکر دو کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا ، قاسم اکرم اور علی اسفند نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔