اسلام تمام مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے ، صدرمملکت کا کرسمس تقریب سے خطاب

Dec 23, 2020 | 20:38:PM
اسلام تمام مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے ، صدرمملکت کا کرسمس تقریب سے خطاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایوان صدر میں کرسمس کے حوالے سے خصوصی تقریب، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ بابائے قوم نے قیام پاکستان کے وقت واضح کر دیا تھا کہ تمام اقلیتوں کو یکساں حقوق حاصل ہونگے ۔
تفصیلا ت کے مطا بق صدر عا رف علو ی نے کہا ہے کہ ہمارا آئین بھی اقلیتوں کو مساوی حقوق کی ضمانت دیتا ہے ، زمانہ طالب علمی میں بائبل تفصیل سے پڑھی ۔ہندو مت کا مطالعہ بھی کر چکا ہوں۔انہو ں نے مزید کہا کہ حضرت عیسیٰ کے دور میں انسانی ہمدردی نے بہت عروج پایا۔آنجہانی رتھ فاو¿ نے پوری زندگی پاکستان میں جذام کے مریضوں کی خدمت میں گزاری ۔وزیراعظم نے اپنی پہلی تقریر میں اقلیتوں کیلئے مثالی سلوک کا وعدہ کیا تھا۔ہما رے پیا رے رسول ﷺؓنے مدینہ منورہ میں مسیحی وفد کے ساتھ تاریخی معاہدہ کیا تھا، اسلام ہمیں تمام مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے ۔