ڈیم فنڈ،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار طلب

Aug 23, 2022 | 17:08:PM
سابق چیف جسٹس ، فائل فوٹو
کیپشن: ثاقب نثار فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو ڈیم فنڈ پر جوابدہی کیلئے طلب کرلیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی نے ڈیم فنڈ پر جوابدہی کے لیے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو طلب کر لیا،جبکہ ڈیم فنڈ پر بریفنگ کے لیے رجسٹرار سپریم کورٹ کو بھی آئندہ اجلاس میں طلب کیا گیا ۔کمیٹی کے چیئرمین ایم این اے نور عالم خان نے کہا کہ سابق چیف جسٹس نے  14 ارب روپے ڈیم فنڈ کے اشتہارات پر خرچ کیے گئے جبکہ صرف 9 ارب روپے جمع ہو سکے۔

جبکہ ممبر کمیٹی ایم این اے برجیس طاہر نے کہا کہ پی اے سی کو بتایا جائے کہ  فنڈ کے لیے جمع کی گئی رقم مقررہ مقصد کے لیے کیوں خرچ نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ججوں کو دھمکیاں نہیں دے رہے۔چیئر مین پی اے سی نورعالم خان کی زیر صدارت اجلاس میں نیب سے بی آر ٹی پشاور کے حوالے سے بھی تفصیلات طلب کرلی گئیں ۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وزیر خزانہ کا جہانگرین ترین کے حوالے سے بڑا انکشاف