سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

Apr 23, 2021 | 23:00:PM
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتیں بڑھنے کا رجحان برقرار، سونا 200 روپے مہنگا۔ قیمتیں بڑھنے پر صارفین نے تشویش کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان غالب رہا۔جمعہ کے روز سونا 200 روپے فی تولہ مہنگا ہوا جس کے بعد خالص 24قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 4ہزار 50روپے رہی۔
22قیراط فی تولہ سونا 95 ہزار242روپے میں فروخت ہوا جبکہ 21قیراط فی تولہ سونا 90ہزار912 روپے کا رہا۔صرافہ بازاروں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 1345 روپے رہی۔ خواتین صارفین کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے دور میں مہنگائی نے کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔
 شہریوں کا کہنا ہے کہ سونے کی خریداری تو اب مذاق لگتی ہے۔شادی بیاہ سونے کے زیورات کی جگہ بازاری جیولری کا استعمال بڑھ گیا ہے۔ آمدنی تیزی سے کم ہوئیں اور اخراجات کئی سو گنا بڑھ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پرائیویٹ سکولز مالکان کاحکومت سے بڑامطالبہ