بھارتی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں آوازیں اٹھ رہی ہیں،بلیک لسٹ کیا جائے، مشعال ملک

Apr 23, 2021 | 18:30:PM
 بھارتی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں آوازیں اٹھ رہی ہیں،بلیک لسٹ کیا جائے، مشعال ملک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ کشمیری نہ بھارتی تھے نہ ہیں نہ بھارت سے الحاق کریں گے، دنیا و پاکستان کشمیر کا مقدمہ انٹرنیشنل فورم پر حل کروائے۔

تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ میں سحری، افطاری کے ٹائم بھی لاک ڈاون ہوتا ہے، مشعال ملک کشمیری مسلمانوں سے مذہبی آزادی سلب کی جاچکی ہے۔ ملک ہندوستان پوری دنیا میں بڑا دہشت گرد بن چکا ہے۔
مشعال ملک کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں لاک ڈاون جان بچانے کے لئے ہے کشمیر میں لاک ڈاﺅن ان کاونٹر کے لئے کیا گیا ہے۔ کھڑکی سے دیکھنے والوں کو بھی گولی مار دی جاتی ہے۔ پانچ ہزار سے زائد مسجدوں کو شہید کر کے مندر بنائے جارہے ہیں ،نہتے کشمیری ستر سال سے مقابلہ کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یاسین ملک سمیت قیادت تہاڑ جیل میں بند ہے بزنس کمیونٹی،، جرنلسٹ، وکلاپر پابندیاں عائد ہیں۔ ہندوستان بد ترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔ محرم ،رمضان، ہر تہوار پر ظلم کیا جاتا ہے ایک طرف نہتی کشمیری قوم، دوسری جانب لاکھوں مسلح افواج ہیں کشمیری تہتر سال سے جدوجہد آزادی کررہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے بھی خواب ہیں، حق خودارادیت انکا حق ہے۔ بھارتی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ ہندوستان کو بلیک لسٹ کیا جائے ۔بھارت نے امن کا ہر راستہ بند کیا ہوا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:غیر تدریسی ڈیوٹیاں، اساتذہ نے احتجاج کی دھمکی دیدی