پی ایس او نے پی آئی اے کو محدود پیمانے پر ایندھن کی فراہمی کر دی 

Oct 22, 2023 | 20:15:PM
پی ایس او نے پی آئی اے کو محدود پیمانے پر ایندھن کی فراہمی کر دی 
کیپشن: پی ایس او لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)پاکستان اسٹیٹ آئل(پی ایس او )نے پی آئی اے کو محدود پیمانے پر ایندھن کی فراہمی شروع کر دی ، جس سے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جزوی بحال ہو گیا۔
پی ایس او کی جانب سے آئل فراہمی سے کراچی، اسلام آباد، لاہور اور ملتان سے جدہ کیلئے پروازیں روانہ ہو گئیں،اسلام آباد سے ایک پرواز ریاض کیلئے بھی روانہ ہو گئی،اسلام آباد سے ریاض جانے والی پرواز بارہ گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی ،ملتان سے جدہ جانے والی پرواز بھی گیارہ گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی ۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پروازوں کی جزوی بحالی ایئر لائن انتظامیہ کی کاوشوں سے ممکن ہوئی۔ 

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے حق ادا کردیا