ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آسٹریلیا کو نیوزی لیںڈ کے ہاتھوں شکست

Oct 22, 2022 | 15:47:PM
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آسٹریلیا کو نیوزی لیںڈ کے ہاتھوں شکست
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: ای ایس پی این
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو باآسانی 89 رنز سے ہرا دیا۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں201 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا 111 رنز ہی بناسکی۔

دفاعی چیمپئن کی پہلی وکٹ دوسرے اوور میں 5 رنز پر گری جب ڈیوڈ وارنر کو ٹِم ساؤتھی نے بولڈ کیا۔

آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ بھی ٹیم کے لیے کچھ خاص نہ کرسکے، چوتھے اوور میں وہ بھی 13 رنز بنا کر سینٹنر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

دفاعی چیمپئن کے دیگر کھلاڑیوں کو بھی کیوی بولرز آؤٹ کرنے کی کوششوں میں مصروف رہے اور ساتھ کامیاب بھی ہوتے رہے۔

ہدف کے تعاقب میں مصروف آسٹریلوی بیٹر مچل مارش کو 34 کے مجموعی اسکور پر ٹِم ساؤتھی نے آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ سینٹنر نے حاصل کی۔ انہوں نے 8 ویں اوور میں مارکس اسٹوئنس کو 7 رنز پر آؤٹ کیا۔

سڈنی میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے تھے۔

 آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی جس کے بعد کیوی اوپنرز نے جارحانہ انداز سے اننگز کا آغاز کیا تھا۔

نیوزی لینڈ کے بیٹر فن ایلن 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلوی بولر جوش ہیزل ووڈ نے پہلی وکٹ 5 ویں اوور میں حاصل کی۔

آسٹریلیا کے خلاف نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ 125 رنز پر گری جب کپتان کین ولیمسن 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 16ویں اوور میں 152 رنز پر گری جب گلین فلپس کو 12 رنز بنا کر واپس پولین جانا پڑا۔

تیسری وکٹ گرنے کے بعد جیمز نیشم اور اوپنر ڈیون کونوے نے جارحانہ بیٹنگ جاری رکھی۔

یہ بھی پڑھیے: سپر 12 مرحلہ، عالمی کپ کی جنگ شروع بڑی ٹیمیں آمنے سامنے

دونوں بیٹرز آخری بال تک وکٹ پر موجود رہے۔ ڈیون کونوے نے 92 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ جیمز نیشم 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ نے 2 اور اسپن بولر ایڈم زمپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

سڈنی میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا کی قیادت ایرون فنچ جبکہ نیوزی لینڈ کی قیادت کین ولیمسن کررہے ہیں۔

ٹاس کے موقع پر کین ولیمسن نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ کو ترجیح دیتے، ورلڈ کپ میں ہم تازہ دم ہوکر آئے ہیں۔

کین ولیمسن نے کہا کہ موسم خراب تھا، میچ کا ہونا خوش آئند ہے۔