ڈی آئی جی کی پر اسرار ہلاکت کا معاملہ، گرفتارخاتون اہم عہدیدار نکلی

Jul 22, 2023 | 16:57:PM
ڈی آئی جی کی پر اسرار ہلاکت کا معاملہ، گرفتارخاتون اہم عہدیدار نکلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد) لاہور میں واقع ڈیفنس ویو  اپارٹمنٹ میں ڈی آئی جی شارق جمال کی پر اسرار موت کے بعد   فلیٹ پر  خاتون کی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا لیکن پولیس 2 افراد کی گرفتاری سے متعلق تفصیلات بتانے سے گریزاں تھی لیکن اب اہم خبر سامنے آئی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی کی پر اسرار ہلاکت کی تحقیقات میں نیا موڑ آ گیا شارق جمال کے ساتھ فلیٹ پر موجود خاتون دراصل اعلیٰ حکومتی  عہدیدار نکلیں ، سامنے آ نے والی اطلاعات کے مطابق  فلیٹ سے گرفتار کی گئی خاتون ترجمان الیکشن کمیشن قرہ العین نکلیں، قراۃالعین ترجمان پاکستان ریلوے بھی رہ چکی ہیں، شاعری سے دلچسپی رکھنے والی قراۃ العین لکھتی بھی ہیں، ڈی آئی جی شارق جمال بھی شاعری لکھنے میں دلچسپی رکھتے تھے، شارق جمال اور قراۃ العین اچھےدوست ہیں ، پولیس کی زیر حراست قراۃ العین اور خاوند ودیگرافرادکو پولیس نے گھرجانےکی اجازت دے دی ۔ 

 واضح رہے کہ  ڈی آئی جی شارق جمال کے اہلخانہ نے پولیس کارروائی سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد ڈی آئی جی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے ، نماز جنازہ اچھرہ کے علاقے مقبول روڈ پر ادا کی گئی،
نماز جنازہ ڈی آئی جی کے سسرال میاں مقبول کی حویلی میں ادا کی گئی، ڈی آئی جی امین بخاری،ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصررضوی  نے جنازے میں کی شرکت کی ڈی آئی جی اطہر اسماعیل ،ایڈیشنل آئی جی شہزادہ سلطان ، لیگی رہنما حافظ نعمان، ایس پی عمارہ شیرازی سمیت نماز جنازہ میں دوست احباب اور رشتے داروں کی بھی شرکت، مرحوم کی تدفین اچھرہ قبرستان میں کی جائے گی۔