سابق امریکی صدر خفیہ دستاویزات کے غلط استعمال پر قانون کی گرفت میں

Jul 22, 2023 | 15:55:PM
سابق امریکی صدر خفیہ دستاویزات کے غلط استعمال پر قانون کی گرفت میں
کیپشن: ڈونلڈ ٹرمپ (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) خفیہ دستاویزات کیس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مقدمے کی سماعت کی تاریخ سامنے آگئی۔امریکی عدالت کے جج ایلین کینن نے مقدمے کی سماعت کی تاریخ 20 مئی 2024ء مقرر کردی۔

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلاء نے نومبر 2024ء میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے بعد سماعت رکھنے کی اپیل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت میں عیسائی خواتین کو برہنہ کر کے پریڈ کروانے کا واقعہ ،متاثرہ خاتون میں سے ایک کے شوہر کا بیان آگیا

ڈونلڈ ٹرمپ کو 31 مشترکہ کیسز کا سامنا کرنا ہوگا جس میں10 سال سے زائد قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔

سابق امریکی صدر نے اپنے دور حکومت میں ریاست کے نہایت حساس کاغذات کو وائٹ ہاؤس سے نکال کر اپنے ذاتی گھر میں رکھا جہاں مختلف لوگوں کا آنا جانا تھا۔