حیدرآباد: دال اور چاول غریب کی پہنچ سے دور 

Feb 22, 2023 | 10:57:AM
حیدرآباد میں جہاں مختلف اشیاء خورونوش کی قیمتیں بڑھی وہیں دال اور چاول بھی غریب کی پہنچ سے دور ہوگئے ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) حیدرآباد میں جہاں مختلف اشیاء خورونوش کی قیمتیں بڑھی وہیں دال اور چاول بھی غریب کی پہنچ سے دور ہوگئے ہیں۔

حیدرآباد میں اشیاء خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ہیں۔ دالیں اور چاول کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔

حیدرآباد میں دال ماش 400 روپے کلو سے بڑھ کر 440، دال مونگ اور مسور 300 سے بڑھ کر 320 روپے کلو کر دی گئی۔

جبکہ دال چنا بھی 240 سے بڑھ کر 260 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔ سیلا اور باسمتی چاول 380 روپے کلو تک پہنچ گیا ہے۔