چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس، رزلٹ مرتب کرنے کے سسٹم پر بریفنگ

Aug 22, 2023 | 19:04:PM
چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس، رزلٹ مرتب کرنے کے سسٹم پر بریفنگ
کیپشن: الیکشن کمیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا ،اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن،سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر سینئرافسران نے شرکت کی، اجلاس میں الیکشن کمیشن کو رزلٹ مرتب کرنے کے سسٹم پر بریفنگ دی گئی۔ 
بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس سسٹم کے تحت پریزائیڈنگ آفیسرکی طرف سے ریٹرننگ آفیسر کے پاس موبائل ایپ کے ذریعے فوری رزلٹ کی ترسیل ممکن ہوگی،ریٹرننگ آفیسر بھی اس سسٹم کے تحت فوری اور ووٹوں کے درست اعدادوشمار کے ساتھ غیر حتمی رزلٹ مرتب کر سکے گا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ اس سسٹم پر باقاعدہ مشق کروائی گئی اور سسٹم کے تمام مراحل کو چیک کیا گیا ، الیکشن کمیشن نے اس سسٹم پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ،الیکشن کمیشن نے حلقہ بندی کے کام کا بھی کاجائزہ لیا، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومتوں اور محکمہ شماریات کو ضروری مراسلہ جات بھی بھیجے ہیں ، متعلقہ اداروں سے یاددہانی کرائی گئی ہے کہ فوری طور پر الیکشن کمیشن کو ضروری نقشہ جات ودیگر ڈیٹا مہیا کریں، یاد دہانی کی ہے تاکہ الیکشن کمیشن حلقہ بندی کا عمل فوری طور پر شروع کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں: سکولوں کی چھٹیوں میں 28 اگست تک توسیع