میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ تیار 

Apr 22, 2021 | 21:43:PM
 میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ تیار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ تیار کرلی۔
 دہم جماعت کے امتحانات 25 مئی، انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو 3 جولائی اور پارٹ ون کے امتحانات 27 جولائی سے شروع ہوں گے۔ دہم جماعت کے امتحان کا آغاز 25 مئی سے ہوگا، پہلا پرچہ عربی کا لیا جائے گا، دہم جماعت کے امتحانات 9 جون تک جاری رہیں گے، دہم جماعت کا آخری پرچہ مطالعہ پاکستان کا ہوگا۔
 نہم جماعت کے امتحانات 10 جون سے شروع ہوں گے ، پہلا پیپر عربی کا ہوگا، نہم جماعت کے امتحانات 25 جون تک جاری رہیں گے،نہم جماعت کا آخری پیپر اردو لازمی کا ہوگا۔ڈیٹ شیٹ کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 3 جولائی سے شروع ہوں گے ، پہلے روز شماریات، سائیکالوجی اور ہوم اکنامکس کے امتحانات ہوں گے، امتحانات 17 جولائی تک جاری رہیں گے۔
انٹر پارٹ ون کے امتحانات 27 جولائی سے شروع ہوں گے، انٹر پارٹ ون کے امتحانات 10 اگست کو ختم ہوں گے ، رواں سال بھی کورونا کے باعث دونوں جماعتوں کے عملی امتحانات (پریکٹیکلز )منعقد نہیں کیے جائیں گے۔دوسری جانب پیک نے بھی لاہور سمیت پنجاب کے تیرہ اضلاع کے سکولوں میں بچوں کے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا، شیڈول کے مطابق پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات 7 جون سے لئے جائیں گے، پرائمری اور مڈل کے امتحانات 25 جون تک جاری رہیں گے، نتائج کا اعلان 30 جون کو کیا جائے گا۔
 یہ بھی پڑھیں۔مولانافضل الرحمان ایک مرتبہ پھر متحرک ،26 اپریل کو اجلاس طلب کرلیا