پاکستان کی معاشی صورتحال ۔۔کیا قبل از وقت الیکشن ممکن ہیں ؟؟مفتاح اسماعیل نے بتادیا 

Apr 21, 2022 | 14:46:PM
مفتاح اسماعیل
کیپشن: مفتاح اسماعیل فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہہ ہمارے اتحادی اور حکومت خود بھی یہی چاہتی ہے کہ قبل از وقت الیکشن ہوں مگر ہماری معیشت کی جو صورتحال وہ ہمیں قبل ازوقت الیکشن کی اجازت نہیں دے رہی۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں ہیتھرو ایئر پورٹ پر پہنچنے کے بعد 24نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہماری معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے اس لئے وہ واشنگٹن جارہے ہیں۔مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی معیشت کو سدھارنے کیلئے آئی ایم ایف کے ساتھ اپنے تعلقات کو بحال کرنا ہوگا، اس لئے میں امریکا جارہا ہوں ۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت نے ملک میں غربت اور بے روزگاری کو بڑھایا ہماری حکومت ان مسائل کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ بے روزگاری ، غربت کی سطح کو دیکھ کر ہماری معیشت کا باآسانی اندازہ لگا یا جاسکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ معیشت کی بحالی کے لیے جمہوری نظام کا قیام بہت ضروری ہے۔ان ا مزید کہناتھا کہ اگر آئی ایم ایف سے ڈیل کامیاب ہوجاتی ہے تو روپے کی قدر میں بہتری آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہم کام کریں گے عمران خان کی طرح الزامات کی سیاست میں نہیں پڑیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:منحرف ارکان نے عمران خان کیخلاف نیا محاذ کھول دیا