عمران خان سابق بھارتی وزیراعظم کی صحتیابی کیلئے دعا گو، نیک خواہشات کا اظہار

Apr 21, 2021 | 10:55:AM
 عمران خان سابق بھارتی وزیراعظم کی صحتیابی کیلئے دعا گو، نیک خواہشات کا اظہار
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے متاثر ہونے والے بھارت کے سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ کی جلد صحت یابی کے لئے دعا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ پر من موہن سنگھ کی صحت یابی کے حوالے سے تہنیتی پیغام جاری کیا۔اپنے بیان میں عمران خان نے منموہن سنگھ کی صحتیابی کیلئےدعا اور نیک خواہش کا اظہار کیا۔

عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کی کوروناء سے جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں‘۔

 واضح رہے کہ سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کو ایک روز قبل کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز  میں داخل کرلیا گیا۔ ڈاکٹروں نے من موہن سنگھ کی صحت کو تسلی بخش اور خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت میں کرونا کی تیسری لہر قہر برسا رہی ہے جس کی وجہ سے یومیہ بنیادوں پر نئے کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مرکزی حکومت مختلف ریاستوں میں مکمل لاک ڈاؤن کے نفاذ پر غور کررہی ہے، جس کا جلد اعلان متوقع ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کی اہم شخصیت اشتہاری قرار ۔۔ وارنٹ گرفتاری جاری