ترین گروپ سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، فیصل واوڈا کو جوتے پڑنے چاہئیں، حسین بہادر دریشک

May 20, 2021 | 20:43:PM
ترین گروپ سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، فیصل واوڈا کو جوتے پڑنے چاہئیں، حسین بہادر دریشک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر لائیو سٹاک پنجاب حسین بہادر دریشک اپنی جماعت کے سینیٹر فیصل واوڈا پر برس پڑے اور کھری کھری سنا دیں،حسین بہادر دریشک کاکہناتھا کہ عمران خان کو اگر خطرہ ہے تو فیصل واوڈا جیسے افراد سے ہے،فیصل واوڈا کو جوتے مارنے چاہئے، میں حیران ہوں کہ ابھی تک فیصل واوڈا کو جوتے کیوں نہیں پڑے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر لائیو سٹاک نے سینیٹر فیصل واوڈا کو فضول آدمی قرار دے دیا۔صمصام بخاری اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حسین بہادر دریشک کاکہناتھا کہ جہانگیر ترین گروپ سے سرکار کوکوئی خطرہ نہیں ، عثمان بزدار وزیراعلیٰ ہیں اور وہی رہیں گے،یہ عہدے عارضی ہیں ،دائمی اقتدار صرف اللہ تعالیٰ کا ہے۔ان کاکہناتھاکہ جس کا کوئی سٹیک نہیں ہے وہ ایسی ہی باتیں کرے گا،فیصل واوڈا وہ بندہ ہے جس سے پارٹی کو خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس خارج