پورا بھارت زد میں۔۔پاکستان کا شاہین تھری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

Jan 20, 2021 | 17:43:PM
پورا بھارت زد میں۔۔پاکستان کا شاہین تھری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) پاکستان نے شاہین تھری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے، صدر مملکت، وزیراعظم اور تینوں مسلح افواج کے سربراہوں نے کامیاب تجربہ پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے شاہین تھری میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، میزائل کی زمین سے زمین تک 2 ہزار 750 کلو میٹر رینج ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تجربے میں ویپن سسٹم کے ٹیکنیکل پیرامیٹرز کو جانچا گیا، میزائل نے تجربے کے دوران بحیرہ عرب میں ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے سائنسدانوں، انجینئرز کو مبارک باد دی، سروسز چیفس نے بھی میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارک باد دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے میزائل تجربہ ہوتے دیکھا۔ ڈی جی ایس پی ڈی، کمانڈر آرمی سٹرٹیجک فورس کمانڈ، چیئرمین نیسکام، میزائل پروگرام کے سائنسدان اور انجینئرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔