کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی سم بند کرنے کافیصلہ، آخری تاریخ کا اعلان 

Aug 20, 2021 | 19:44:PM
کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی سم بند کرنے کافیصلہ، آخری تاریخ کا اعلان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پشاور میں کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کی سم بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کمشنر پشاور ریاض محسود کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے اورویکسی نیشن عمل کو تیز کرنے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا اور تجاویز پر مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کی سم بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمشنرپشاورنے کہا کہ کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم بند کی جائیں گی،31 اگست تک ہر کوئی ویکسین لگوائے بصورت دیگر مقررہ تاریخ کے بعد ویکسین نہ لگانے والوں کی سم بند کرنا شروع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 200 کروڑ والی فلم میں شاہ رخ کیساتھ کونسی ہیروئن کو کاسٹ کیا گیا ۔۔جانئے
کمشنر پشاور نے کہا کہ 31اگست کے بعدویکسی نیشن نہ کرانےوالوں کی سم بند کردی جائیں گی، کورونا ویکسی نیشن کیلئے خصوصی اقدامات اٹھا رہے ہیں ،ہفتہ سے گھرگھرموبائل ویکسی نیشن سروس شروع کر رہے ہیں عوام سے اپیل ہے وہ کورونا ویکسی نیشن کروائیں۔

یہ بھی پڑھیں: یوم آزادی پر خواتین کو ہراساں کرنے کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی