ملک بھر میں کتنی یونیورسٹیز، کالجز اور ادارے غیر قانونی؟ ایچ ای سی نے فہرست جاری کر دی

Jul 19, 2023 | 21:59:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ملک بھر میں یونیورسٹیز، کالجز اور تعلیمی ادارے غیر قانونی کی فہرست جاری کر دی ہے۔

ایچ ای سی کے مطابق ملک بھر میں 157 جبکہ لاہور میں 31 یونیورسٹیز،کالجز  اور تعلیمی ادارے غیرقانونی ہیں۔ ان غیر قانونی،غیر تسلیم شدہ کیمپسز کی فہرست جاری کر دی گئی، ان اداروں میں کسی بھی ڈگری پروگرام میں داخلہ لینے والے طلباءہوشیار رہیں کیونکہ ہائرایجوکیشن کمیشن مذکورہ اداروں کی ڈگریاں تسلیم نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: حملہ کیس؛ سابق صدر کی گرفتاری کا خدشہ

ایچ ای سی نے تنبیہ کی کہ طلبا ان اداروں کے کسی ڈگری پروگرام میں داخلہ نہ لیں، چارٹر ڈ یونیورسٹیوں کی مخصوص جگہوں پر منظور شدہ کیمپسز تسلیم شدہ ہیں، چارٹرڈ یونیورسٹیوں کی لسٹ ویب سائٹ پر موجود ہے، کالجوں کی حیثیت کی تصدیق متعلقہ یونیورسٹیوں سے کی جاسکتی ہے۔