ڈالر کا ریٹ مزید کم ،کتنے کا ہوگیا؟انٹر بینک سے اہم خبر آ گئی

Jan 19, 2024 | 10:45:AM
کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مزیدکم ہو گئی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مزیدکم ہو گئی۔

 آج کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 8 پیسے کی کمی ہوگئی،انٹربینک میں امریکی ڈالر 38 پیسے سستا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 279.98 روپے سے کم ہوکر 279.60 روپے کا ہوگیا۔

 گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 98 پیسے پر بند ہواجبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے سستا ہو نے کے بعد 280 روپے 80 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر ملنے کے بعد روپے کی قدر میں بہتری ہورہی ہے، ممکنہ طور پر آئندہ چند روز میں ڈالر کی قدر میں کمی بھی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بادل برسیں گے،موسم کے حوالے سے اہم  پیشگوئی

دوسری جانب پاکستان اسٹاک میں مثبت رجحان رہا،100 انڈیکس میں 110 پوانٹس کا اضافہ ہوا،100 انڈیکس 63 ہزار 312 کی سطح پر پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں:بالی وڈ فلم ’فائٹر‘ کے خلاف پاکستانی فنکار بھڑک اُٹھے