تھانہ سنگجانی مقدمہ: عمران خان کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ

Feb 19, 2023 | 22:29:PM
تھانہ سنگجانی مقدمہ: عمران خان کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تھانہ سنگجانی مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات کےاخراج کے لئے اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے تھانہ سنگجانی میں درج دہشت گردی کے مقدمے کے اخراج کے لئے اپنی وکلا کی ٹیم سے مشاورت کی، جس میں وکلا نے دہشت گردی کے مقدمے کے خلاف 2 درخواستیں دائر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔عمران خان کی جانب سے متعلقہ اے ٹی سی اور ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کی جائیں گی۔مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات کے خاتمے کے لئے ایک درخواست متعلقہ دہشت گردی عدالت میں جبکہ دوسری درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جائے گی۔وکلا نے مشورہ دیا کہ سپریم کورٹ احتجاج اور عمومی معاملات کے متعلق درج مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات نہ لگانے کا واضح حکم دے چکی ہے، تھانہ سنگجانی کا مقدمہ سپریم کورٹ کے حکم کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سمیت پختونخوا کے مختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی

واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کے خلاف احتجاج کرنے پر سابق وزیر اعظم، اسد عمر اور علی نواز سمیت 100 سے زائد کارکنان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامیہ کالج پشاور ایک ہفتے کیلئے بند، چھٹیوں کا اعلان