ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 23 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

Aug 19, 2021 | 13:15:PM
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 23 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔قرض کی اس رقم کو صحت سے متعلق سہولیات بہتر بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیے جانے والے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ قرض 222 کلو میٹر قومی شاہراہ این 55 شکار پور ۔ راجن پور کی اپ گریڈیشن کے لیے ہے۔

 اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ شکار پور ۔ راجن پور سیکشن کو منصوبے کے تحت 2 لین سے 4 لین کیا جائے گا، این 55 کی اپ گریڈیشن سینٹرل ایشیا ریجنل اکنامک کوآپریشن کوریڈور کے تحت ہوگی۔

خیال رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک اس سے قبل پاکستان کے لیے 500 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے چکا ہے، اس قرض سے پاکستان کرونا ویکسین کا حصول ممکن بنائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:      طالبان نے بیوٹی پارلر کے باہر خواتین کے پوسٹرز پر اسپرے کر دیا