افغانستان سے نکلنے میں طالبان کا تعاون حاصل ہے ۔۔ جوبائیڈن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ دو دہائیوں کی جنگ کے بعدافغانستان سے نکلتے وقت افراتفری تو ہونا ہی تھی تاہم افغانستان سے امریکی اور اتحادیوں کے نکلنے کے لئے طالبان نے تعاون کیا۔
امریکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں جوبائیڈن نے کہا کہ دو دہائیو ں کی جنگ کے بعد افغانستان سے نکلتے وقت افرا تفری تو ہو نا ہی تھی، انہیں سمجھ نہیں آتی کہ افراتفری کے بغیر انخلا کیسے ممکن تھا۔
انہوں نے کہاکہ امریکی شہری افغانستان سے نکل آئے ہیں مگر جنہوں نے ہماری مدد کی انہیں وہاں سے نکالنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ تمام امریکیوں کے انخلا کے لئے امریکی فوجی 31 اگست کے بعد بھی کابل میں موجود رہ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی طیارے سے گرنے والے شخص کی شناخت ہو گئی
یاد رہے کہ طالبان نے اتوار 15 اگست 2021 کو افغان دارالحکومت کابل پر بھی قبضہ کرلیا جس کے بعد وہاں موجود امریکی فوجی اور افغان صدر اشرف غنی سمیت متعدد اہم حکومتی عہدے دار ملک سے فرار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:مینار پاکستان واقعہ ۔۔ شوبز شخصیات نے حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا