پنجاب:  یکساں نصاب تعلیم کے نفاذ کی منظوری

Dec 18, 2020 | 14:55:PM
پنجاب:  یکساں نصاب تعلیم کے نفاذ کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)صوبہ  پنجاب کی کابینہ نے صوبے میں یکساں نصاب تعلیم کے نفاذ کی منظوری دے دی ہے،  اس حوالے سے معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایک قوم، ایک نصاب اور درخشاں پاکستان ہمارا خواب ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات پنجاب نے کہاجماعت اول تا پنجم ایک ہی فریم ورک کے تحت نصابی سرگرمیاں مرتب پائیں گی۔ اب امیر اور غریب کے بچوں کیلئے تعلیمی نصاب ایک سا ہوگا۔پنجاب میں تمام سرکاری و نجی اسکولز اور مدارس میں یکساں نصاب تعلیم کانظام ہوگا۔ یکساں نظام تعلیم وزیراعظم کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا نظام رٹہ سسٹم کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگا۔ طلبا کی صلاحیتیں نکھارنے اور اجاگر کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوگا۔وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ یکساں تعلیمی نصاب بڑی تبدیلی ہے۔