مینار پاکستان جلسہ ۔۔تحریک انصاف کا رکاوٹیں ڈالنے کا الزام

Apr 18, 2022 | 11:27:AM
تحریک انصاف جلسہ
کیپشن: تحریک انصاف جلسے کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود نے کہا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں،پولیس نے ایوان کے اندر جا کر ارکان اسمبلی پر تشدد کیا جس کی دنیا میں بھی مثال نہیں ملتی، پولیس اور حمزہ کے غنڈوں نے اندر آ کر تشدد کیا۔
 پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کے ابھی ان کی حکومت بنی نہیں اور یہ کچھ کر رہے ہیں۔ یہ وہی حکومت ہے جس نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا، ماڈل ٹاﺅن میں قتل عام کروایا۔ شفقت محمود نے مزید کہا کے مسلم لیگ (ن)کا خیال ہے کہ ہم ڈر کر بیٹھ جائیں گے یہ ان کی خام خیالی ہے، ہمیں مینار پاکستان جلسے کی ابھی تک اجازت نہیں دی جا رہی ۔ ہمارے لگے ہوئے بینرز اتار کر اپنے لگا رہے ہیں ، اکیس اپریل کو ہونے والا جلسہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔
 انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ حمزہ اور اس کے نئے ساتھی جلسہ کو ناکام بنانے کےلئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں، یہ دوسرے شہروں سے آنے والے کارکنوں کے راستے بند کریں گے ۔ حکومت ان کی بن رہی ہے عوام ہمارے ساتھ ہے ۔انہوں نے کہا کے مسلم لیگ (ن)نے چند جعلی جلوس نکالے جو ناکام ثابت ہوئے، پاکستان کی سڑکوں پر تحریک انصاف نظر آ رہی ہے۔شفقت محمود نے کہا کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوںسے باز نہ آئی تو امن و امان کی تمام تر ذمہ دار بھی حکومت ہی ہوگی ۔