کورونا وبا۔۔۔ دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت ڈبل ہوگئی 

Jan 17, 2022 | 11:41:AM
کورونا وائرس ، دولت اضافہ
کیپشن: دنیا کے امیرترین آدمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھرمیں جہاں غریب افراد کیلئے دو ٹائم کی روٹی کھانا مشکل ہوگئی وہیں دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت میں بے پناہ اضافہ ہوا ۔
یہ بھی پڑھیں: شدید سردی۔۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
تفصیلات کے مطابق کورونا کی وبا کے دنوں میں دنیا میں غربت کے خاتمے کے لیے کام کرنے والی کنفیڈریشن اوکسفیم نے رپورٹ جاری کی ہے ۔رپورٹ کے مطابق دسمبر 2021 تک امیر ترین افراد کی دولت 7 کھرب ڈالر سے بڑھ کر 15 کھرب ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق وبائی امراض کے پہلے 20 مہینوں میں دنیا کے امیر ترین آدمی ایلون مسک کی دولت میں 10 گنا اضافہ ہوا اور وہ 294 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔رپورٹ کے مطابق ایمازون کے مالک جیف بیزوس کی دولت 67 فیصد بڑھ کر 203 بلین ڈالر ہو گئی، فیس بک کے مارک زکربرگ کی دولت دگنی ہو کر 118 بلین ڈالر ہو گئی، مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی دولت 31 فیصد بڑھ کر 137 بلین ڈالر ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے دنوں میں دنیا بھر میں عدم مساوات کے باعث نا صرف غربت بڑھی بلکہ ہر چار سیکنڈ میں ایک موت بھی واقع ہوئی۔ 2030 تک 3.3 ارب لوگ روزانہ 5 اعشاریہ 50 ڈالر سے بھی کم پر زندگی گزار رہے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا کے پھیلاو میں تیزی۔۔7افراد جاں بحق ۔۔4340 نئے کیسز ریکارڈ