شدید سردی۔۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

Jan 17, 2022 | 11:15:AM
محکمہ موسمیات  ،ملک ، موسم سرد ، خشک  ،بالائی علاقوں ، مری، طوفانی برفباری
کیپشن:  صبح کے وقت دھند چھائی ہوئی ہے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک  اوربالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں ابرآلود رہے گا جبکہ مری میں طوفانی برفباری کا امکان نہیں البتہ ہلکی برفباری ہوگی ۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں رواں ہفتے شدید سردی کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رواں ہفتے سردی کی شدت بڑھے گی ،  22 اور 23 جنوری سے درجہ حرارت سنگل ڈجٹ میں بھی جا سکتا ہے ۔  شہر قائد سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں فی الحال بارش کا امکان نہیں البتہ 21 اور 22 جنوری کو سکھر اور لاڑکانہ میں ابر کرم برس سکتا ہے ۔سندھ کے بھی  بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔تاہم سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور موہنجو داڑومیں دھندپڑنے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ  اسلام آباد میں موسم سرد جبکہ مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ لاہورمیں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ ساتھ رات گئے شدید دھند  کا امکان ہے،  اس کے علاوہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں آسمان پر بادلوں نے ڈیرے ڈال لئے ہیں،کل سےلاہورمیں بارشوں کا امکان ہے،بارش برسنے کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: چکن پھر مہنگا۔۔آج کا ریٹ جانیے