9 ارب ڈالر سے زائد زرمبادلہ ذخائر طالبان کو دستیاب نہیں ہونگے

Aug 17, 2021 | 20:27:PM
 9 ارب ڈالر سے زائد زرمبادلہ ذخائر طالبان کو دستیاب نہیں ہونگے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)افغانستان کے 9 ارب ڈالر سے زائد زرمبادلہ ذخائر منجمد ہونے کے اشارے ملے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکام کے مطابق زرمبادلہ ذخائر طالبان کو دستیاب نہیں ہوں گے۔حکام کا کہنا تھاکہ افغانستان کے بیشتر زرمبادلہ ذخائر بیرون ملک موجود ہیں۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے مطابق اپریل کے اختتام تک افغانستان کے مرکزی بینک کے مجموعی ذخائر 9 اعشاریہ 4 ارب ڈالر تھے، ان میں سے زیادہ تر اثاثے افغانستان سے باہر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ 15 اگست کو طالبان نے افغان دارالحکومت کابل پر قبضہ کرلیا تھا جس کے بعد افغان صدر اشرف غنی سمیت کئی اہم حکومتی عہدیدار ملک سے فرار ہوگئے تھے۔