افغانستان سے روتی ہوئی لڑکی کی ویڈیو  نےسو شل میڈیا صارفین کو بھی رلا دیا

Aug 17, 2021 | 17:43:PM
 افغانستان سے روتی ہوئی لڑکی کی ویڈیو  نےسو شل میڈیا صارفین کو بھی رلا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد  مختلف  ویب سائٹس پر ایک افغان لڑکی کی آہ و بکا پر مشتمل ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس دل دہلا دینے والی ویڈیو میں لڑکی نے افغا نستان سے متعلق دنیا کے سلوک پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں تاریخ میں بھلا دیا جائے گا۔یہ ویڈیو ایرانی صحافی 'مسیح ایلینیجاد' نے ٹوئٹر پر شیئر کی جس میں لڑکی سسکتے ہوئے اپنے مستقبل کے حوالے سے پریشانی کا اظہار کررہی ہے۔ ویڈیو میں مذکورہ لڑکی کہہ رہی ہے کہ ہم اہمیت نہیں رکھتے کیونکہ ہم افغانستان میں پیدا ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:زمین پھٹی نہ آسما ن گر ا۔۔ بھائی کی بہن سے مبینہ زیادتی کی کوشش
اس نے کہا کہ میں خود کو رونے سے نہیں روک سکتی، مجھے اپنے آنسو صاف کرنے ہوں گے تاکہ یہ ویڈیو ریکارڈ کرسکوں، ہماری کسی کو پرواہ نہیں ہے، تاریخ میں آہستہ آہستہ ہمارا خاتمہ ہوجائیگا۔لڑکی نے بہتے ہوئے آنسوؤں کے ساتھ کہا کہ کیا یہ مضحکہ خیز نہیں ہے؟

یہ بھی پڑھیں:ابھی تو پا رٹی شرو ع ہوئی ہے ۔۔انیل کپور کا بیٹی کے ہمراہ زبر دست ڈانس۔۔ ویڈیو وائرل