اسلام آباد:رات 12بجے سے تمام پبلک ٹرانسپورٹ بند رہیگی

Apr 17, 2021 | 15:27:PM
پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنیکا فیصلہ
کیپشن: پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنیکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق وفاقی دارالحکومت رات 12بجے سے شہر کے باہر اور اندر آنے والی تمام پبلک ٹرانسپورٹ کو این سی او سی کی گائڈ لائنز کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو بند رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق دوسری جانب اسلام آباد میں ہفتہ اور اتوار کو ہر قسم کی کمرشل، آوَٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی ہے۔اسلام آباد میں کاروباری مراکزمختلف دنوں میں بند کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس سے قبل ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا کیسز میں اضافے کے بعد کاروباری مراکز اور مارکٹیس سے متعلق نئے نظام الاوقات جاری کیے تھے۔اسلام آباد میں 13مارچ کو ضلعی انتظامیہ نے شہر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس سے اب تک 626اموات رپورٹ ہوچکی ہیں جبکہ 12ہزار سے زائد کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 110مریض انتقال کرگئے جبکہ 5 ہزار 364 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ملک میں 78ہزار سے زائد ایکٹو کیسز ہیں، جن میں 4 ہزار 302مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں 5اپریل کو کورونا سے مجموعی اموات 14 ہزار 924 تھی، جو 15 تاریخ تک 15 ہزار 982 تک پہنچ گئے، گزشتہ 10روز میں ایک ہزار سے زائد مریض انتقال کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 70 فیصد تک اضافے کا فیصلہ