اونٹ کو چھیڑنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا، ویڈیو وائرل 

Jan 16, 2022 | 21:42:PM
نیوٹن، تیسرے قانون، عمل کا ردعمل، چلتے اونٹ، پنگا لینا مہنگا،
کیپشن: شہری، اونٹ کو چھیڑتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نیوٹن کے تیسرے قانون کے مطابق ہر عمل کا ردعمل ہوتا ہے، جیسا عمل ہو گا ردعمل بھی ویسا ہی آئے گا،ایسا ہی کچھ ایک شہری کیساتھ پیش آیا جس کو راہ چلتے اونٹ سے پنگا لینا مہنگا پڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق انسان ہو یا جانور سبھی محبت، شفقت اور ہمدردی جیسے جذبات کو پسند کرتے ہیں اور ردعمل بھی ایسا ہی دیتے ہیں مگر ان کے ساتھ سخت رویہ اختیار کیا جائے یا انہیں تنگ کیا جائے تو ان کا ردعمل بھی کچھ مختلف نہیں ہوگا،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک پر ایک شخص اپنے اونٹ کو ساتھ لیکر جارہاہوتا ہے اسی دوران راہ چلتے ایک شخص کوچھیڑتا ہے جس پر اونٹ ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے اپنی پیچھے والی ٹانگ زور سے مار دیتا ہے جس سے وہ زمین پر گر پڑتا ہے اور پاس سے گزرتے لوگ خوفزدہ ہو جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا مثبت کیسز سامنے آنے پر تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا حکم
ویڈیو پر اب تک لاکھوں ویوزآ چکے ہیں اور اسے صارفین کی بڑی تعداد ری ٹویٹ بھی کررہی ہے اورتبصرے بھی کر رہے ہیں۔کچھ لوگوں کا کہنا ہے جانور کو بلاوجہ چھیڑو گے تو یہی نتیجہ نکلے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سکولوں سے متعلق حکومت کا اہم اور بڑا فیصلہ۔۔!!