خطرناک وبا  کے حملے تیز۔۔تعلیمی اداروں کی بندش؟۔۔ فیصلہ کل ہوگا

Jan 16, 2022 | 13:09:PM
  این سی اوسی، پنجاب حکومت، کورونا ،صوبائی وزرائے تعلیم
کیپشن:  خطرناک وبا  کی روک تھام جاری ہے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کورونا کے ساتھ پابندیوں کی بھی واپسی ہوگئی،ملک بھر میں کورونا سے مزید 9افراد جاں بحق ہو گئے، گزشتہ روز  51 ہزار 236افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے، 4ہزار 27 کورونا کیس مثبت  نکلے، ملک میں کورونا مثبت کیسز  کی شرح 7 اعشاریہ 8 فیصد رہی۔

کورونا  کیسزکیساتھ ساتھ  اومی کرون ویرینٹ بھی خطرناک حد تک بڑھنے لگا، مزید 45 اومی کرون ویرینٹ کیسز کی تصدیق کے ساتھ اومی کرون ویرینٹ کی کل تعداد 423 ہوگئی ۔

دوسری جانب خطرناک وائرس کی روک تھام کے حوالےسے  پنجاب حکومت اقدامات کر رہی ہے،سکول کھلےرہیں گےیابندہوں گے  اس کا فیصلہ صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس میں کل ہوگا،شادی بیاہ کی تقریبات کےنئے ایس اوپیزکافیصلہ بھی کل کیاجائےگا۔

خیال رہے کہ  این سی اوسی نے فضائی اورزمینی سفرکےدوران کھانےکی اشیاپرپابندی لگادی ہے۔ صوبوں کےساتھ مل کرموثراقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  این سی او سی کی جانب سے تمام صوبوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئےسخت اقدامات کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ 

 یہ بھی پڑھیں: سکولوں کی بندش۔۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت  اجلاس میں بڑا فیصلہ