لیگی کارکن تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں، غلام سرور خان

Jan 16, 2021 | 14:46:PM
لیگی کارکن تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں، غلام سرور خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ نواز  اور مریم کے بیانیے سے اختلاف کرتے ہوئے بڑی تعداد میں مسلم لیگ ن کے کارکن تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا ہے کہ رنگ روڈ پراجیکٹ کی منظوری ہوچکی ہے،30جون کوپراجیکٹ کا آغاز ہوگا،

 وزیراعظم عمران خان اسکا سنگ بنیاد رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ دوچھا اور چھان ڈیمز پر عملی کام شروع ہو چکا ہے،روات کے قریب 7 دیہاتوں میں آج گیس سپلائی کا افتتاح کر رہے ہیں،راولپنڈی میں گیس پریشرکی کمی دور کرنے کیلئے لائن بچھائی جارہی ہے۔جس پر50 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔غلام سرور خان نے کہا کہ 6ارب سےزیادہ کی رقم پنڈی انتظامیہ کو پہنچ چکی ہے، لوگوں کو معاوضے دئیے جارہے ہیں،جڑواں شہروں میں پانی کی کمی دور کرنے کیلئے 5 ڈیمز پر کام ہوگا۔