برطانوی شہزادے پرجنسی حملے کا الزام، عدالت سے باہر 1 کروڑ پائونڈ میں معاملہ طے 

Feb 16, 2022 | 16:06:PM
برطانوی شہزادےپر زیادتی کاکیس معاملہ ایک کروڑ پائونڈ میں طے
کیپشن: برطانوی شہزادہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی عدالت میں دائر کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کے شہزادہ اینڈریو اور ان پر طویل عرصے سے الزام عائد کرنے والی ورجینیا جُفرے کے درمیان ایک کروڑ پاؤنڈ کے عوض جنسی حملے کے مقدمہ کا معاملہ  طے ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ریما خان اور عمران عباس کا گاڑی میں ڈانس۔ ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم

 غیرملکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق فریقین کی جانب سے نیویارک کے جج کو بھیجے گئے خط میں ورجینیا جُفرے کے وکیل ڈیوڈ بوئز نے مالی شرائط کو ظاہر کیے بغیر لکھا ہے کہ ان کا عدالت سے باہر تصفیہ ہوگیا ہے۔

امریکی سرمایہ کار جیفری ایپسٹین کی شکار ورجینیا جوفرے نے برطانوی شہزادے پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے امریکا میں ان کا اس وقت ریپ کیا جب وہ بالغ نہیں تھیں۔

 تصفیے کی تصدیق کرتے ہوئے ایک مشترکہ بیان میں شہزادے نے کہا کہ انہیں آنجہانی ایپسٹین کے ساتھ اپنے تعلق پر افسوس ہے جنہوں نے اعتراف کیا تھا کہ وہ ’کئی سالوں سے لاتعداد نوجوان لڑکیوں کو سمگل کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سکولوں میں سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

ڈیوک آف یارک، جو مبینہ طور پر ملکہ کے دباؤ میں اس مقدمے کو عدالت میں لے جانے کے لیے تیار نہیں ہیں نے کہا کہ انہوں نے یہ بھی قبول کیا کہ جوفرے کو بدسلوکی کا نشانہ بنایا گیا اور وہ غیر منصفانہ عوامی حملوں کا شکار بھی بنیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ان کی اور زیادتی کا نشانہ بننے والی دیگر خواتین کی ’بہادری کے معترف ہیں۔