کریک ڈاؤن کے مثبت اثرات،روپے کی قدر میں بہتری،ڈالر کی قیمت مزید کم ہوگئی

Sep 15, 2023 | 11:52:AM
 انٹر بینک میں ٹریڈنگ کے دوران  ڈالر کی قیمت میں1 روپیہ 6 پیسے میں کمی دیکھی گئی۔ انٹربینک میں ڈالر بلند ترین سطح سے 10 روپے 20 پیسے  سستا ہوا ہے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اشرف خان) اسمگلروں کیخلاف کریک ڈاؤن کے مثبت اثرات، انٹر بینک میں ٹریڈنگ کے دوران  ڈالر کی قیمت میں1 روپیہ 21پیسے کمی دیکھی گئی۔ انٹربینک میں ڈالر بلند ترین سطح سے 10 روپے 20 پیسے  سستا ہوا ہے۔

 کاروباری ہفتے کے آخری روز امریکی ڈالر ایک روپیہ 21پیسے کمی سے 296 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ  ہورہا ہے۔

ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں کمی سے درآمدی لاگت میں کمی ہوگی، انٹر بینک میں امریکی ڈالر  انٹر بینک میں ڈالر 297.96 روپے سے گر 296.75 روپے تک گر گیا،معاشی ماہرین کا کہنا تھا کہ ڈالر سستا ہونے سے مہنگائی کی بڑھتی رفتار کم ہوجائے گی۔اور ڈالر کا ریٹ مسلسل کم ہونے سے بجلی اور پیٹرول کے ریٹ بھی کم ہوں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:عوام کو جن سے امید ہے ان میں حالات سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں:مولانا فضل الرحمان