این سی او سی کااہم اجلاس، ہفتہ وار ایک دن کی لازمی بندش سمیت دیگر پابندیاں ختم 

Oct 15, 2021 | 19:16:PM
لازمی بندش ختم، سینما اور مزارات
کیپشن: این سی او سی اجلاس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی)نے ملک بھر میں ہفتہ وار ایک دن کی لازمی بندش ختم کردی، سینما اور مزارات کوبھی مکمل ویکسی نیٹڈ افراد کیلئے کھول دیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اہم اجلاس ہوا جس میں کورونا صورتحال کا جائزہ لیا گیا ، ملک بھر کورونا کے کیسز پر کمی پر پابندیوں میں نرمی کرنا کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نصاب میں قرآن پاک کی تعلیم لازم ۔۔۔عدالت کا بڑا حکم آگیا
این سی او سی نے ملک بھر میں ہفتہ وار ایک دن کی لازمی بندش ختم کردی،اس کے علاوہ ان ڈور شادی کی تقریبات میں شرکا کی تعدادکو 200 سے بڑھا کر 300 کردیاگیاجبکہ آﺅٹ ڈور شادی کی تقریبات میں 500 افراد کو شرکت کی اجازت مل گئی،این سی او سی نے سینما اور مزارات کوبھی مکمل ویکسی نیٹڈ افراد کیلئے کھول دیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: ماسک کی پابندی ختم۔ عوام کی جان چھٹ گئی
این سی او سی کاکہناہے کہ این پی آئیز کا نفاذ16 سے 31 اکتوبر تک جاری رہے گا،28 اکتوبر کو این سی او سی کے اجلاس میں این پی آئیز پر نظرثانی کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی رکن پارلیمنٹ پر چرچ میں قاتلانہ حملہ، شدید زخمی